راولپنڈی،مغل آباد میں پانی کی قلت اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی نہ ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات

منگل 23 اپریل 2019 23:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے مغل آباد میں پانی کی قلت اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی نہ ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،کینٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے چند میں ماہ قبل فلٹریشن پلانٹ کی صفائی اور تعمیر مرمت کے لئے بند کیا گیا تھا جو تاحال عوام کی سہولت کے لئے فعال نہ کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مغل آباد کے رہائشی فدا خان نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے کئی ماہ گزر جانے کے باجود فلٹریشن پلانٹ کی تعمیرومرمت کا کام مکمل نہیں کیا جس وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،عزیز ملک نے اس بارے میں بتایا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،علاقہ مکینوں نے کینٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مغل آباد کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں