۵ راولپنڈی اورگردو نواح میں سیاہ بادلوں اور تیز آندھی کے ساتھ طوفان بادو باراں ، شدید کوف وہراس پھیل گیا

م*ہر طرف استغفراللہ کی آوازیں ، انتہائی تیز آندھی کے باعث سڑکوں پرٹریفک رک گئی

جمعرات 25 اپریل 2019 22:10

5راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی اورگردو نواح میں جمعرات کی شام سیاہ بادلوں اور تیز آندھی کے ساتھ طوفان بادو باراں سے شہر میں شدید کوف وہراس پھیل گیا ہر طرف استغفراللہ کی آوازیں آنے لگیں انتہائی تیز آندھی کے باعث سڑکوں پرٹریفک رک گئی جبکہ راولپنڈی میں میٹرو سروس بھی عارضی طور پر روک دے گئی طوفان کے باعث کمیٹی چوک چلڈرن پارک کے قریب بجلی کی مین تاریں ٹوٹ کر زمین پر آگریں جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہونے سے مکمل اندھیرا چھایا رہایکدم اٹھنے والے شدید طوفان کے باعث راولپنڈی شہر کے متعدد کاروباری تجارتی مراکز میںدکانوں کے باہر موجود سامان آندھی کی نذر ہو گیا جبکہ دکانوں کے باہر لگے شیڈ اور چھپر اڑ گئے جبکہ متعدد مقامات پر درخت توٹ گئے طوفان کے بعد ہونے والی شدید بارش سے شہر کی اہم سڑکوں اور چوراہوں کے علاوہ گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے میٹرو بس سروس کے تمام ستونوں سے نکاسی کے فوارے پھوٹتے رہیبارش سے مری روڈ ، راول روڈ، پشاور روڈ ،سکستھ روڈ ،کری روڈ،بند کھنہ روڈ، لیاقت روڈاورکچہری چوک سمیت تمام سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں جبکہ بارش کے باعث ٹریفک وارڈن مکمل طور پر سڑکوں سے غائب رہے تیز بارش کے دوران اور بارش کے بعد سڑکوںگلیوں میں پانی جمع ہوجانے سے سٹی ٹریفک پولیس اورصفائی کا عملہ مکمل طور پر غائب رہا سیوریج اور نکاسی کا کوئی انتظام نہ ہونے سے صادق آباد ، مسلم ٹائون ،ڈھوک رتہ ،رتہ امرال ، سر سید چوک ، ڈھوک کھبہ ، ڈھوک الٰہی بخش ، سٹلائیٹ ٹائون ،جاوید کالونی ، چراہ روڈپر بارش کا پانی جمع رہااسی طرح میٹرو بس سروس کے ٹریک کی مناسب دیکھ بھال اور بروقت مرمت نہ ہونے سے ٹریک پر کئی مقامات پر بارش کا جمع ہو گیا جہاں سے گزرنے والی میٹرو بسیں مری روڈ پر راہ گیروں پر پانی اچھالتی رہیں جبکہ میٹرو کے تمام ستونوں پر نکاسی کا سسٹم بند ہونے سے مری روڈ مکمل طور پر بارشی پانی کے فواروں اور آبشاروں کی زد میں رہا جس سے پیدل یا موٹر سائیکل سوار تو درکنار گاڑیوں میں موجود افراد ستونوں کے قریب10فٹ دور سے گزرتے رہے جس سے مری روڈ پر بدترین ٹریفک جام رہا بارش کے باعث بیشتر علاقوںمیں شہری گھروں میں محصور ہوجانے سے دفاتر اور سکولوں میں حاضری انتہائی کم رہی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں