چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود کی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر سے ملاقات

منگل 25 جون 2019 20:05

راولپنڈی۔25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر کے ہمراہ پی ایچ اے کی کارگردگی پر پی ایچ اے افسران سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

جس میں پی ایچ اے کی جانب سے مکمل کردہ پروجیکٹس اور جاری پروجیکٹس جن میں پی ایچ اے بزنس پلان، تایخی عمارتوں اور عبادت گاہوں کی بحالی، میٹرو پلرز اور راول روڈ پر پلانٹیشن کو مزید بہترکرنے اور گلورئیس راولپنڈی پروجیکٹ کے تحت تمام شاہراؤں اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں کی خوبصورتی پرجاری کام شامل تھا۔

کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی کی کاوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پی ایچ اے کی کارگردگی کو بھی سراہا اور ریواؤل آف راولپنڈی پروجیکٹ میں پی ایچ اے کے ساتھ تعاون کاعادہ کیا۔ چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے کہا کہ راولپنڈی کے تمام پارکوں اور شاہراؤں کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھا جائے اور عوام کو تفریح کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں