راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی میں16ملزمان گرفتار

بدھ 17 جولائی 2019 18:06

راولپنڈی17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی16ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے عاصم سے 2100گرام چرس،احتشام سی210گرام چرس،تھانہ کینٹ پولیس نے ظفرسی1050گرام چرس،تھانہ پیرودھائی پولیس نے مقصود سے 115گرام چرس،تھانہ سول لائن پولیس نے نفیس سے 5لیٹر شراب،میرزمان سے 5لیٹر شراب،تھانہ صدر واہ پولیس نے ساجد سے 10لیٹر شراب،ظہور سے 10لیٹر شراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے کا شف سے 01پستول 30بور معہ03روند ،ایاز سے 01آہنی مکا،تھانہ کہوٹہ پولیس نے عقیل سے 01کلاشنکوف معہ07روند،کامران سے 01پستول 30بور معہ03روند،عقیل سے 01پستول 30بور معہ05روند،ضمیر سے 01پستول 30بور معہ04روند،فاران سے 01پستول 30بور معہ01روند،خادم سے 01پستول 30بور معہ05روندبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں