راولپنڈی، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کلین اینڈ گرین ’’سرسبز شاداب ‘‘مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، ڈی آئی جی ہائی وے پٹرول محمد انکسار خان

بدھ 21 اگست 2019 22:40

گ*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول محمد انکسار خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کلین اینڈ گرین ’’سرسبز شاداب ‘‘مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگائے جبکہ ہائی ویز کے مقامات پر شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے سمیت گندگی کا سبب بننے والوں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائے تاکہ معاشرے کو خوبصورت بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن آمد کے موقع پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی ریجن راجہ شاہد نذیر، ڈی ایس پیز، انسپکٹرز سمیت دیگر افسران کثیر تعداد میں موجود تھے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس مثالی کام کررہی ہے تاہم کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ حادثات میں کمی لانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیحی ہونی چاہیے اورشہریوں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ اہم معلومات فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنایا جاسکے محکمہ میں ملازمین کی ویلفیئر کے حوالے سے خصوصی اقدامات کررہے ہیں تاہم کوئی بھی جوان کسی بیماری میں مبتلا ہے تو اُسکا ریکارڈ مرتب کر کے فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ارسال کرے تاکہ محکمانہ ویلفیئر فنڈ سے بیمار ملازمین کے علاج معالجے کے حوالے سے اقدامات کئے جاسکیں پٹرولنگ پولیس خصوصاً پنجاب پولیس سے ہم آہنگی رکھے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر حکمت عملی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اور معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ہائی ویز اور اسکے اردگرد کے مقامات پر پودے لگا کر وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین سرسبز شاداب مہم میں حصہ لیکر ہائی ویز کے مقامات کو جلد از جلد خوبصورت بنائے تاہم اس حوالے سے مقامی لوگوں کیلئے بھی سیمینار کا انعقاد کیا جائے تاکہ ہر شہری اپنی مدد آپ کے تحت پودے اور درخت جس سے معاشرے کو خوبصورت بنایا جاسکے کسی بھی محکمے کی ترقی کا انحصار ملازمین پر ہوتا ہے پٹرولنگ پولیس میں تعینات بیمارملازمین کیلئے ویلفیئر فنڈز کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے ہیں بیمار ملازمین کا ریکارڈ مرتب کر کے فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ارسال کریں تاکہ انکی تربیت کے ساتھ انکی صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جاسکیں انہوںنے بحریہ پوسٹ پنجاب ہائی وے پٹرول کا خصوصی دورہ کیا جہاں جوانوںسے ملاقات کر کے اُنکے مسائل سنے بعدازاں ڈی آئی جی نے بحریہ پوسٹ پر پودہ لگا کر کلین اینڈ گرین سرسبز شاداب مہم کا افتتاح بھی کیا آخر میں ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راجہ شاہد نذیر نے ڈی آئی جی پی ایچ پی کو سونیئر پیش کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں