راولپنڈی ، تھانہ وارث خان قتل کیس، ملزم نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) تھانہ وارث خان قتل کیس کے ملزم نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک حکم داد میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اشتیاق مرزا کے سگے بھتیجے مرزا عابد نے فائرنگ کر کے شہزاد نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ،گزشتہ روز ملزم نے خود کو راولپنڈی کچہری تھانہ وارث خان کے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے خود کو پیش کرتے ہوئے گرفتاری دے دی ،سب انسپکٹر تھانہ وارث خان زوالفقار نے کچہری جا کر ملزم کو حراست میں لے کر ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تا ہم دیگر ملزمان میں سے کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جا سکا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں