میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ڈسٹرکٹ میں پاک افغان بارڈر پر شہیدہوگئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:19

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ڈسٹرکٹ میں پاک افغان بارڈر پر شہیدہوگئے۔

(جاری ہے)

میجر عدیل پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل کو سپروائز کر رہے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق اس علاقے میں شدت پسند عناصر سرحد پار سے دراندازی کرتے تھے۔ سرحد پار سے آ کر دہشت گردوں نے بارودی سرنگ نصب کی جس کے دھماکے سے شہادتیں ہوئیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں