راولپنڈی میں نئے ہسپتال کے لیے 60کنا ل اراضی ایکوائر

ہسپتال چک بیلی خان روڈ پر جوڑیاں کے مقام پر تعمیر کیا جائے گا ،ابتدائی تخمینہ 500 ملین روپے ہے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) شہریوں کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات کی گھر کی دہلیز پر فراہمی کے لیے محکمہ صحت نے راولپنڈی میں 100بستروں کے نئے ہسپتال کے قیام کے لیے 60 کنا ل اراضی ایکوائر کر لی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی علی احسن نے اے پی پی کو بتایاکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے چک بیلی خان روڈ پر جوڑیاں کے مقام پرایک نئے ہسپتال کے قیام کے لیے 60 کنال اراضی ایکوائر کی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن ڈویژن غلام سرور خان نے قبل ازیں محکمہ صحت سے جوڑیاں میں ہسپتال کے قیام کی فزیبلٹی رپورٹ مانگی تھی جو کہ بنا کر دے دی گئی تھی ۔انہوں نے بتایاکہ ہسپتال کے قیام کا ابتدائی تخمینہ 500 ملین روپے تھا ،اس حوالے سے ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد منصوبے کا پی سی ون منظوری کے لیے پنجاب حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں