گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے طلباء سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی کی ڈینگی آگاہی مہم واک

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی کے زیراہتمام ڈینگی آگاہی مہم واک کا اہتمام کیا گیاجس میں فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد میں شرکت کی- کالج کیمپس کے باہر خصوصی ڈینگی ڈیسک لگایا گیا جس میں ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق پمفلٹ شہریوں میں تقسیم کئے گئے - کالج سے ملحقہ سڑک اور گلیوں میں طلباء اور اساتذہ نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد ظریف کی قیادت میں واک کی- کالج کے اندر اور بیرونی دیواروں پر ڈینگی سے بچاؤ کے بینرز آویزاں کئے گئے -کالج کے ارد گرد مکمل صفائی کروائی گئی- پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد ظریف نے کہا کہ بارش اور بدلتے موسم میں زیادہ ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں اور ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف ستھرا رکھا جائے -

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں