منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی سے قبل تاجر آپس میں اتفاق رائے پیدا کریں،شیخ راشد شفیق

آپ جب چاہیں لال حویلی آجائیں ، آپ کے ساتھ مل کر مسائل حل کروں گا ، یونین کے نمائندوں اور اور تاجروں سے خطاب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف راولپنڈی کے راہنما اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی سے قبل تاجر آپس میں اتفاق رائے پیدا کریں کہ وہ منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی چاہتے ہیں ، وہ گزشتہ روز انجمن تاجراں دالگراں بازار کی دعوت پر بازار کے دورے کے بعد یونین کے نمائندوں اور اور تاجروں سے خطاب کر رہے تھے ، دالگراں بازار ، نسواری بازار سمیت دگر منڈیوں کے تاجروں کو در پیش مسائل حل کرنے کیلئے حاضر ہوں ، شیخ رشید گزشتہ 35 سے راولپنڈی کے تاجروں کے مسائل حل کرتے چلے آ رہے ہیں ، بجلی ، ٹیلیفون کی تاریں اور سڑکو کی تعمیر مرمت کوئی بڑئے کا م نہیں آپ جب چاہیں لال حویلی آجائیں ، آپ کے ساتھ مل کر مسائل حل کروں گا ، اس سے قبل یونین کے صدر حاجی آصف اکرم نے اپنی تقریر میں شیخ راشد شفیق کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بازار کے دورے پر تشریف لائے جو ان کی تاجر برادری کے ساتھ چاہت کی نشانی ہے ، یونین کے جنرل سیکرٹری شیخ نعیم نے بازار کے مسائل بیان کئے ، انہوں نے کہا کہ بازاروں خصوصی طور پر غلہ منڈی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، مزدروں کو ریڑھا کھنچتے ہوئے شدید دشوری ہوتی ہے، ٹیلی فون کی تاروں سے عذاب بنا ہوا ہے ، سابق صدر عامر صادق ، سابق صدر شیخ سہیل اختر، سابق سنیئر نائب صدر ساجد سہیل، سنیئر نائب صدر کاشف بٹ، نائب صدر فاروق نے بڑی گاڑیوں کے داخلے، اور دیگر مسائل سے رکن قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ادار میں منڈیوں کی بیرون چہر منتقلی کیلئے کافی کام ہو چکا تھا ، اگر آپ کوئی وقت دیں تو ہم دستاویزات کی روشنی میں آپ کو قائل کریں گے، راشد شفیق نے کہا کہ میں اس بازار اور اس کے مسائل کو بخوبی جا نتا ہوں مجھے یہ بھی علم ہے کہ کچھ تاجر اپنی کروڑوں روپے مالیت کی دکانیں چھوڑ کر باہر منڈی کے منتقلی کے حق میں نہیں لہذا تاجر برادری آپ میں اس ایک نقطے پر اتفاق رائے پیدا کریں ، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے لیکن موجودہ بدترین معاشی حالات میں ریڑھی والوں اور چھوٹے کرباری طبقے کو تنگ نہیں کرنا چاہتے، وہ دن کو کماتے ہیں اور رات کو کھاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جب راشد شفیق بازار پہنچے توانجمن تاجراں دالگراں بازار کے عہدیداروں، سنیئر تاجروں یونین کے سابق صدور نے ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا ان کو ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں