ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز راولپنڈی کاسینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کی انسپکشن کیلئے دورہ

معمولی مقدمات میں ملوث 26حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا ؒجج صاحبان جب اڈیالہ جیل پہنچے تو چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جیل حکام نے استقبال کیا،قیدیوں کے مسائل بھی سنے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ران مسعود اختر ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ افشاں اعجاز صوفی، سول جج یاسر محمود چوہدری ،سول جج منزہ چوہدری نے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کی انسپکشن کیلئے دورہ کیا، معمولی مقدمات میں ملوث 26حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا،گزشتہ روز جج صاحبان جب اڈیالہ جیل پہنچے تو چاک و چوبند سدتے نے سلامی پیش کی اور جیل حکام نے استقبال کیا، جنوں نے جیل میں خواتین وارڈ ، نو عمر وارڈ، سیکورٹی وارڈ، بی کلاس اور دیگر بیرکوں کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے، نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہہتمام چلنے والے الیکٹریکل ، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسوں کا معائنہ کیا،جج صاحبان نے جیل میں بند معمولی مقدمات میں ملوث 26حوالاتیوں کو اپنے ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا جن کو جیل سے رہا کر دیا گیا،۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں