ڈینگی کی وباء نے شہریوں کو پریشان و مضطرب کر رکھا ہے ، ڈاکٹر جمال ناصر

اللہ ی طرف سے آنیوالی آزمائش میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ، احتیاطی تدابیر کے ذریعے مرض سے بچنا ممکن ہے ،اب تک کئے گئے اقدامات سے کافی حد تک مرض کو کنٹرول کیا جا چکا ہے ،چیئرمین قمر جہاں فائونڈیشن

منگل 22 اکتوبر 2019 00:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) چیئرمین قمر جہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ڈینگی کی وباء نے شہریوں کو پریشان و مضطرب کر رکھا ہے ،لیکن اللہ ی طرف سے آنے والی اس آزمائش میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ، احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس مرض سے بچنا ممکن ہے ،اب تک کئے گئے اقدامات سے کافی حد تک اس مرض کو کنٹرول کیا جا چکا ہے ،شہریوں کو چاہئے کہ ڈینگی کی آفزائش کو روکنے کیلئے اپناا پنا کردار ادا کریں ،صحت عامہ کے تحت ہماری طرف سے اب تک 10سے زائد فری کیمپ شہر اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں لگائے جا چکے ہیں اور ان کیمپس سے بیشمارر لوگ استفادہ کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل (ر) مصطفیٰ کمال اکبر ،مرتضی ٰ برہانی ، شیخ فضل عباس ، ڈپٹی کمانڈنٹ ، کرنل منصور آصف قریشی بھائی ،مصطفیٰ علی حسنین و دیگر کے ہمراہ برہانی ویلفیئر ایسوسی ایشن ،قمر جہاں فاؤنڈیشن اورسٹی لیب کے اشتراک سے داؤدی بوہرہ جماعت خانہ میں لگائے گئے ’’ڈینگی فری میڈیکل کیمپ ‘‘کے دورہ اور معانئے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے چیک آپ کیلئے آنے والے مریضوں سے بھی گفتگو کی اور انہیں احتیا طی تدابیر سے آگاہ کیا ۔ جنرل (ر) مصطفیٰ کمال اکبر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑ ی میں ڈینگی فری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنا صدقہ جاریہ ہے ، اور یہ بات خوش آئند ہے کہ ڈاکٹر جمال ناصر ، قمرجہاں فاؤنڈیشن دیگر فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس کارخیر کو آگے بڑھا رہے ہیں ،مرتضیٰ برہانی نے کہا کہ ڈینگی نے سارے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ اس نیک کام میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے اس کیمپ کا مقصد داؤدی بوہرہ جماعت سے وابستہ خواتین و حضرات کو ڈینگی فری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے ،اور ہم عوام کی آگاہی کیلئے معلوماتی ہینڈ بلز اور پمفلٹس بھی علاقے میں تسلسل کے ساتھ تقسیم کر رہے ہیں ۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ کسی کی وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر و علاج سے آگاہی ضروری ہے ،ہمیں چاہئے کہ ہم لوگوں کو صحت عامہ کے مسائل سے آگاہ کرتے رہے ،تاکہ لوگ ایک صحت مند زندگی گذارسکیں ۔فی زمانہ یہ بھی ایک بہت بڑھی کار خیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں