راولپنڈی، سی پی او کا شہر بھر کی سیکورٹی الرٹ کرنے کا حکم

کسی قانون شکن کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دیں گے ، راولپنڈی کے قانون پسند عوام کی حفاظت میری ترجیح ہے ، محمد فیصل رانا

جمعرات 14 نومبر 2019 21:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) سی پی او محمد فیصل رانا نے شہر بھر کی سیکورٹی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا ، کسی قانون شکن کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دیں گے ، راولپنڈی کے قانون پسند عوام کی حفاظت میری ترجیح ہے ، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی جس میں ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل ، ڈویژنل ایس پیز سمیت افسران نے شرکت کی ، اجلاس کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیاگیا ، ایس ایس پی آپریشنز نے سی پی او محمد فیصل رانا کو موجودہ صورتحال پر سیکورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی ، اس موقع پر سی پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ راولپنڈی کی امن پسند عوام کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ، کسی شرپسند عنصر کو شرانگیزی کی "ش"سوچنے سے پہلے گرفتار کیا جائے تاکہ عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہو، سی پی او نے کہا کہ قانون کی بالادستی کو ہرصورت قائم کیا جائے ، اس موقع پر سی پی او نے ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے ڈویژن میں گشت کا نظام بڑھایا جائے اور تمام ایس ایچ او خود گشت کیلئے تھانہ سے آئوٹ ہوں ، جرائم پیشہ افراد عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ، غیر معمولی حالات میں جرائم پیشہ عناصر فائدہ اٹھانے کی کوشش اور معاشرے کے امن کو تباہ کرتے ہیں ، سی پی او نے ہدایات جاری کیں کہ کریمنل عناصر کو واچ کیا جائے اور کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کرکے گرفتاری عمل میں لائے جائے ، کسی کو راولپنڈی شہر کا امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں