راولپنڈی ،دوگروپوں میں فائرنگ سے زخمیوں میں سے ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی

جمعہ 22 نومبر 2019 17:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) صادق آباد کے علاقے میں دوگروپوں میں فائرنگ سے زخمیوں میں سے ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، فائرنگ واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔

(جاری ہے)

حسن زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے ہولی فیملی ہسپتال میں جاں بحق ہوا،مقتول چوہدری گروپ کا ڈرائیور تھا ،نعش پوسمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں