انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر3 کے جج عبدالرحیم نے قتل اغواء برائے تاوان کے مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی

پیر 20 جنوری 2020 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر3 کے جج عبدالرحیم نے قتل اور اغواء برائے تاوان کے مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز عدالت نے تھانہ ایئر پورٹ میں درج قتل کے مقدمہ میںنامزد ملزم عباداللہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 22جنوری جبکہ تھانہ سول لائن میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میںنامزد ملزمان اظہر شاہ وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 25جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں