سی پی او راولپنڈی کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ،شہریوں کے مسائل سنے ،موقعہ پر حل کے احکامات جاری کئے

جمعرات 23 جنوری 2020 00:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) سی پی او راولپنڈی کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ،سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقعہ پر احکامات جاری کرتے ہوئے شہریوں کی متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات کروائی ، کھلی کچہری کے دوران دو شہریوں کی درخواست پر مقدمات کا فوری اندراج ،شہریوں کے ہمراہ پولیس ملازمین بھی کھلی کچہری میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سی پی او آفس میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دادرسی کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے،سی پی او نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں،مسائل کے حل کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ،کھلی کچہری میں شہری نے درخواست پیش کی کہ تھانہ روات میں کار چوری کی درخواست دی جس پر کاروائی نہ کی گئی، سی پی او نے ایس ایچ او کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاگیا ، ایک اورشہری نے درخواست پیش کی اس نے بچے پر جنسی تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف تھانہ جاتلی میں درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہ ہورہا ہے ، سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ جاتلی کو فوری مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا ، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جاتلی نے شہری کی درخواست پر فور ی طور پر مقدمہ درج کیا، کھلی کچہری کے دوران پولیس ملازمان بھی پیش ہوئے، سی پی او نے پولیس ملازمین کے مسائل سن کر موقعہ پراحکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں