راولپنڈی ،پولیس کی اہم کاروائی ،پیرودھائی پولیس پرفائرنگ کرکے فرار ہونے والے 2ڈکیت گرفتار،اہم انکشافات متوقع

جمعرات 23 جنوری 2020 00:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی ،پیرودھائی پولیس پرفائرنگ کرکے فرار ہونے والے 2ڈکیت گرفتار،ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایس ایچ او پیرودھائی ظہیربٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی کی گھات لگائے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ریڈ کیا تھا، ریڈ کے دوران ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی تھی،پولیس نے موثرحکمت عملی کے ذریعے موقعہ سے 2ڈکیتوں کوگرفتارکرلیاتھاجبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی اور پولیس افسران و ملازمان پر مشتمل ٹیمیںتشکیل دیں ،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کار لاتے ہوئے فرار ہونے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا ،گرفتار ملزمان میںمحمد سرور اورمحمداعجاز شامل ہیں،ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے جس میںمزید اہم انکشافات کی توقع ہے ،سی پی اومحمداحسن یونس نے ایس پی راول رائے مظہراقبال اورپیرودھائی پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائیں،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،کسی کوقانون ہاتھ میںلینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں