محکمہ زراعت کا گندم کی فصل کا کنگی سے متاثر ہونے کا خدشہ

ہفتہ 22 فروری 2020 14:55

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی فصل کا کنگی سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ گندم کی فصل کے معائنہ کے دوران ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ڈاکٹر محمد اسلم نے پنجاب کے بعض علاقوں میں گندم کی فصل کا کنگی سے متاثر ہونے کا احتمال ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ مرض پھپھوندی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

زرد کنگی کا حملہ پتوں پر ہوتا ہے اور انتہائی شدید حملہ کی صورت میںسٹے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ پودے کے پتوں پر زرد رنگ کے چھوٹے چھوٹے دھبے متوازی قطاروں میں پوڈر کی صورت پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنگی کا حملہ سب سے پہلے کھیت میں ٹکڑیوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور پھر پورے کھیت میں پھیل جاتی ہے لہٰذا کاشتکار باقاعدگی سے اپنی فصل کا معائنہ کریں اور کنگی کا حملہ ظاہر ہوتے ہی مناسب پھپھوندی کش زہر وں کا محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے سپرے کریں تاکہ یہ بیماری مزید نہ پھیلے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں