جڑواں شہروں کے مابین آن لائن بکنگ کی حامل ڈبل ڈیکر بس سروس کا اجراء آئندہ ماہ ہوگا

اتوار 23 فروری 2020 15:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) محکمہ سیاحت پنجاب نے جڑواں شہروں کے مابین آن لائن بکنگ کی حامل ڈبل ڈیکر بس سروس کے اجراء کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ جڑواں شہروں کے مابین ڈبل ڈیکر بس چلانے کا منصوبہ پارکس اینڈ ھارٹیکلچر اتھارٹی کے اشتراک سے شروع کیا جائے گا ،ڈبل ڈیکر بس سروس کا اجراء مارچ کے تیسرے ہفتے میں ہو گا ۔

ڈبل ڈیکر بس کا روٹ شمس آباد ڈبل روڈ سے فیصل مسجد، چڑیا گھر، دامن کوہ، پارلیمنٹ ہاؤس، بلیو ایریااور جاسمین گارڈن سے واپس ڈبل روڈ شمس آباد تک ہوگا۔ڈبل ڈیکر بس سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہری سیر ، تفریحی مقامات اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ڈبل ڈیکر بس سروس تک عوامی رسائی آسان بنانے کے آن لائن سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں