ق*تمام پاکستانیوں کو اپنے اداروں کیساتھ ملکر کرونا سے لڑنا ہے، اویس منظور تارڑ

-راولپنڈی شہر اوراسکی تحصیلوں میں کسی علاقے کو بھی سپرے اور واشنگ کے بغیر نہیں چھوڑینگے، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

اتوار 5 اپریل 2020 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو اپنے اداروں کیساتھ ملکر کرونا سے لڑنا ہے،راولپنڈی شہر اوراسکی تحصیلوں میں کسی علاقے کو بھی سپرے اور واشنگ کے بغیر نہیں چھوڑینگے،اپنے شہریوں کی بیماریوں سے حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،صفائی ستھرائی اپنانے سے ہی ہم اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہونگے،شہری اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی یقینی بنائیں،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی باہر شہر میں ڈس انفیکشن سرگرمیوں سے اس وائرس کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے،شہر بھرمیں کلورین واٹر سے سڑکوں کودھویا جا رہا ہے،اس وائرس کیخلاف جنگ میں تمام ادارے سرگرم عمل ہیں،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں،وہ کرونا وائرس آئیسولیشن اور قرنطینہ مراکز کی اندرونی و بیرونی صفائی پر مامور ہیں ،انکی ان حالات میں خدمات نا قبال فراموش ہیں،یقین ہے شہریوں کا بھرپور تعاون اور اداروں کا ملکرکام کرنا اس وائرس کے خاتمے کا سبب بنے گا،اللہ تعالی ٰ کی مدد سے ہم اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کامیاب ہونگے،اتوار کی تعطیل کے باوجود ہماراسٹاف فیلڈمیں موجود ہے اور اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوار کے روز شہر میں جاری ڈس انفکشن سرگرمیوں کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کرونا کیخلاف جنگ میں ہم تمام اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،انہوں نے اپنے سینیٹری ورکرز سے ملاقات میں انکے کام اور جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا فخر ہیں ،آپکی ہمت اور کام کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے،دریں اثناء راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گزشتہ ہفتے میں شہریوں کو کرونا وائرس سے تحفظ دینے کیلئے ڈس انفیکشن سرگرمیاں جاری رہیں،کلورین ملے پانی سے راولپنڈی کی مختلف یوسیز جبکہ گوجرخان، کہوٹہ، کلر سیداں،ٹیکسلا، مری میں سڑکوں،ہسپتالوں ،مساجد،بازاروں،تجارتی مراکز کی دھلائی کی گئی اور سپرے بھی کیا گیا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے شہریوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقراررکھنے کیلئے جنرل سٹورز،میڈیکل سٹورز،یوٹیلٹی سٹورز،بینک،پوسٹ آفس ودیگر ضروری پبلک مقامات پر مارکنگ کر دی،تاکہ شہری کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے ایک دوسرے سے ایک مناسب فاصلہ برقرار رکھیں، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرزکی طرف سے ایرڈ یونیورسٹی ہاسٹل ،گارڈن کالج ،فاطمہ جناح یونیورسٹی ،وقارالنساء کالج،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی ، کہوٹہ ، گوجر خان،ٹیکسلا،کلر سیداں،مری میں قائم کرونا وائرس آئیسولیشن اور قرنطینہ مراکز میں صفائی کی اور ویسٹ کو ٹھکانے لگایا گیا ،جبکہ سینئر مینیجر آپریشنز محمد حسنین ،مینیجرآپریشنزسید حسن سردار،جلال الدین،عامر یونس نائیک نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ان مراکز کے دورے بھی کئی ،اسکے علاوہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طر ف سے کرونا سے بچائو کے حفاظتی اقدامات سے متعلق شہریوں کو گھر گھر آگاہی فراہم کی جا رہی ہے،شہریوں کے نام پیغام ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں،کھانستے ،چھینکتے ہوئے کہنی آگے رکھیں یا ٹشو پیپر کا استعمال کریں اور اسے ڈسٹ بن میں ڈال دیں،ہاتھوں کی صفائی اس وائرس سے بچائے رکھنے میں معاو ن ثابت ہو گی،بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلیں،ضرورت کے وقت باہر جانے پر دوسروں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں،ہمارے ورکرز نے مخصوص پبلک مقامات پر چونے سے نشانات لگا دیئے ہیں،ان کا ضرور استعمال کریں،تاکہ آپ اور دیگر شہری محفوظ رہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں