سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی،آٹھ ملزمان گرفتار

پیر 6 اپریل 2020 17:28

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) ضلعی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں منشیات و دیگر سامان بر آمد کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے منشیات فروش نعمان کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمدکرلی اور مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پیرودھائی پولیس نے منشیات فروش وقار خان کوگرفتارکر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی۔ٹیکسلا پولیس نے پتنگ فروش حسن کو گرفتار کرکے 250 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد کرلیں ،آر اے بازار پولیس نے پتنگ فروش ثاقب کو گرفتار کرکے 22 کیمیکل ڈوریں برآمد کیں۔بنی پولیس نے پتنگ فروشوں احمد حسن، فداگلزار، نعمان گوہر اور فیصل کو گرفتار کر کے 650 پتنگیں اور 110 ڈوریں برآمد کیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں