لاک ڈائون کے باعث کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہو رہاہے،شاہد علی شاہ

پیر 6 اپریل 2020 23:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے چیئرمین سید شاہد علی شاہ جی نے کہاہے کہ لاک ڈائون کے باعث کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہو رہاہے اور کاروبار ٹھپ ہونے سے نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے ، معاشی خودکشیوں کو روکنے کے لیے حکومت کو ٹھوس لائحہ عمل اپنانا ہو گا اور مکمل بند کاروباروں کو مرحلہ وار کھولنے کا میکنیزم بنانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معاشی منصوبہ سازوں کو کاروباری برادری کو دیوالیہ ہونے سے بچانے بارے سوچنا ہو گا کیونکہ جن کاروباروں کو لاک ڈائون کے دوران بھی مخصوص اوقات میں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سے کاروبار ایسے ہیں جو کہ عوام کی روزمرہ کی ضرورت ہیں تاھم پالیسی سازوں نے ان کاروباروں سے جڑے افراد بارے تاحال نہیں سوچا ۔

سید شاہد علی شاہ جی نے کہاکہ عینک سازی کا شعبہ بھی ضروریات زندگی میں سے ہے اور لوگوں کی کثیر تعداد بالواسطہ اور بلاواسطہ اس سے منسلک ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ لاک ڈائون کے دوران آپٹیکل کی دکانوں کے لیے بھی اوقات مخصوص کیے جائیں تاکہ اس شعبے سے منسلک افراد باعزت روزگار کماسکیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ عام فرد کی روزمرہ کی ضروریات بھی پوری ہوں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں