کور ونا وائرس کیخلاف جنگ میں ڈاکٹرز کاکردار سنہری حروف سے لکھا جائیگا،ملک شیراز پالی

جمعرات 9 اپریل 2020 00:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک شیراز پالی نے کہا ہے کہ کور ونا وائرس کیخلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور تما م افراد کے کردار کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا وزیر اعظم عمران خان کے بہترین اقدامات سے کرونا وائرس کیخلاف کامیابی حاصل ہوگی حکومت کرونا وائرس کیخلاف درست حکمت عملی اپنا کامیابی کیساتھ لڑرہی ہے تھوڑے سے مشکل وقت کے بعد قوم پاکستان سے کرونا وائرس کے خاتمے کی نوید جلد سننے گے قوم احتیاطی تدابیر اور حکومتی ہدایات پر مکمل عمل پیرا ہو ںانہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا غریبوں اور متوسط طبقہ کیلئے ریلیف پیکجز اور عملی اقدامات قابل تحسین ہیں حکومت کرونا وائرس کیخلاف درست حکمت عملی اپنا کامیابی کیساتھ لڑرہی ہے تھوڑے سے مشکل وقت کے بعد قوم پاکستان سے کرونا وائرس کے خاتمے کی نوید جلد سننے گے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا ہرکارکن وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر عمل پیرا ہوکر ٹائیگر ٹاسک فور س میں فی الفور رجسٹریشن کروا کر اپنے علاقو ں میں غریب اور نا در لوگوں تک راشن پہنچا نے میں حکومت کی مد د کرے موجودہ مشکل حالات میں تمام تحریک انصاف کے کارکنا ن حکومت کا دست بازو بن کر میدان عمل میں آئیںگھروں میں رہنے والے تما م اہلخانہ ذمہ داری کیساتھ کرونا وائرس کیخلاف اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں