ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کاسپورٹس کمپلکس شمس آباد ،ڈبل روڈ راولپنڈی کا دورہ

،سپورٹس کمپلکس کو قرنطینہ سینٹر بنانے کے حوالے سے کا م جائز ہ لیا

جمعرات 9 اپریل 2020 20:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق نے سپورٹس کمپلکس شمس آباد ،ڈبل روڈ راولپنڈی کا دورہ کیا اور سپورٹس کمپلکس کو قرنطینہ سینٹر بنانے کے حوالے سے کا م جائز ہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعیب ، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر ، ایم ایس خالد رند ھاوا اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے کہا کہ کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے پیش نظر سپورٹس کمپلکس ڈبل روڈ کو قرنطینہ مرکز بنایا جا رہا ہے تاکہ بوقت ضرورت اس کو استعمال میں لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلکس میں قائم ہونے والے قرنطینہ سینٹر میں 120بیڈز لگائے جائیں گے اور مرد اور خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ وارڈ بنائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی قرنطینہ سینٹر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور دیگر تمام طبی سہولیات اور مشینری کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ آنے والے دنوں میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت میسر آ سکے اور اسی صورت حال میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہئے کہ کرونا سے بچائو کے لئے تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں اور کام کرنے کی جگہ اور دیگر مقامات پر سماجی دوری برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کریں اور دوسروں میں بھی اس سے متعلق آگاہی فراہم کریں تاکہ اس پر عمل درآمد کر کے خود اور دوسروں کو بھی اس مہلک وائرس سے بچا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں