راولپنڈی، مبینہ پولیس مقابلے کے بعدیوسف لاہوری ڈکیت گینگ کا ملزم گرفتار

جمعرات 9 اپریل 2020 23:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) تھانہ وارث خان پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعدیوسف لاہوری ڈکیت گینگ کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ گینگ کے دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے گرفتارڈکیت کی نشاندہی پرساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیںپولیس پر فائرنگ کا یہ واقعہ ظفر الحق روڈ پرپیش آیا یوسف لاہوری ڈکیت گینگ نے رواں سال14فروری کو اسلامک شہد سینٹرکے قریب سعودی عرب سے آئے طارق نامی شخص کو دوران واردات گولی مارکرزخمی کیاتھاپولیس نے ڈکیت گینگ کے گرفتار سرغنہ یوسف لاہوری کی نشاندہی پراس کے ساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے وارث خان کے علاقے ظفرالحق روڈ پر قبرستان کے قریب یوسف لاہوری ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،کراس فائرنگ کے دوران گرفتار ڈکیت یوسف لاہوری زخمی ہو گیاجبکہ باقی ڈکیت فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،زخمی ڈکیت یوسف لاہوری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے یوسف لاہوری کے ساتھی اختر کو قبل ازیں گرفتار کر کے درست شناخت پریڈ کروائی گئی جو اب اڈیالہ جیل بند ہے،یوسف لاہوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب ہے اور اس سے پہلے ضلع لاہور سے بھی چالان ہو چکا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں