پولیس کا قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 15جواری گرفتار

بدھ 27 مئی 2020 19:47

راولپنڈی 27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 15قمار بازوں کو گرفتار کرکے جواء پر لگی رقم 30ہزار 160روپے، 15عدد موبائل فون اوردیگرآلات قماربازی برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کاقماربازوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے بتایا کہ ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے 08ملزمان محمد ندیم، رمیض حسن، محمد بلال، حاجی محمد، گل زمین، امیر زادہ، منور خان، اور محمد حفیظ کو گرفتارکر لیا، ملزمان کے قبضہ سے جوا ئ پر لگی رقم 10ہزار460روپے،08عدد موبائل فونز اور دیگر آلات قمار بازی برآمد کر لیے گئے،ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جوا ء کھیلنے والے 07ملزمان سرفراز عزیز، صغیر محمود، ناصر علی، نصیر محمود،خضر محمود، محمد مسکین، اور محمد اشفاق کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے جوا ئ پر لگی رقم 19ہزار700روپے،07عدد موبائل فونز اور دیگر آلات قمار بازی برآمد کر لیے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر، مندرہ اور روات پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ قمار بازی معاشرے میں ایسا جرم ہے جس سے دیگر جرائم اوربرائیاں جنم لیتے ہیں جس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں