راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاررروائی ،چھ ملزمان گرفتار

ہفتہ 30 مئی 2020 22:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاررروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شراب اور چرس برآمد کر لی، ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ گنج منڈی نے کارروائی کرتے ہوئے افتخار عالم سے 40 لیٹر شراب، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے محمد ساجد سے 10 لیٹر شراب، تھانہ صدر بیرونی نے محمد نعمان خان اور زین الحسن سے پانچ، پانچ لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے فہیم احمد سے ایک بوتل شراب جبکہ تھانہ آراے بازار نے اعجاز اختر سے 180 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں