راولپنڈی پولیس نے کیٹیگری اے اور بی کے چھ اشتہاری گرفتار کر لئے

ہفتہ 30 مئی 2020 23:42

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) راولپنڈی پولیس نے کیٹیگری اے اور بی کے چھ اشتہاری گرفتار کر لئے، ایس پی صدر ضیائ الدین احمد نے بتایا کہ چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث کیٹیگری (ای) کے دو اشتہاری مجرمان جلیل اور منیر کو گرفتار کر لیا ہے، دونوں اشتہاری سال 2019 سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھے، اشتہاری مجرمان کے تین ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں، آراے بازار پولیس نے سال 2015 سے مطلوب کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم کامران کو گرفتار کر لیا، ایس پی راول نے مزید بتایا کہ پیرودہائی پولیس نے کیٹیگری(بی) کا اشتہاری علی جبکہ رتہ پولیس نے کیٹیگری (بی) کے دو اشتہاریوں حمزہ اور حسنین کو گرفتار کیا ہے، ڈویڑنل ایس پیز نے اپنے ڈویڑن کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشتہای مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں