ظ*پولیس نے سابق ناظم راجہ شاہد محمود پپو کی سیاسی ساکھ کو خراب کی، ارشد چوہان

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

wراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے اقلیتی ونگ کے رہنام ارشد چوہان نے کہا ہے کہ سابق امید وار صوبائی اسمبلی اوریو سی 32امر پورہ کے سابق ناظم راجہ شاہد محمود پپو کی سیاسی ساکھ کو خراب کرنے کیلئے پولیس نے انھیں بدنام کی جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں متعلقہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر شاہ کی ٹرانسفر کرنے کی بجائے دیگر اہلکاروں کے ایف آر درج کی جائے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، آئی جی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کے پولیس کے روپ مین چھپی کالی بھیڑوں کو نکالا جائے اور ان کے خلاف عدالتی احکامات کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے۔

(جاری ہے)

راشد چوہان نے کہا کہ راجہ شاہد محمود پپو ایک سیاسی قد کاٹھ والی شخصیت ہیں ان کی کر دار کشی کی گئی اس کا ازالہ فی الفور کیا جائے ورنہ ہم احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے عدالتی احکامات کے با وجود پولیس افسران نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر شاہ کو چکوال ٹرانسفر کر دینا انصاف نہیں ہیراولپنڈی کے پولیس افسران نے اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے اس کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ٹرنسفر کرنا قابل مذمت ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں