ی*نئی آبادیوں میں سڑکوں و گلیوں اور تعلیم و طبی سہولیات اشد ضروری ہیں،ثناء اللہ اختر

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

) راولپنڈی(آن لائن)رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ وز یر اعظم عمران خان کی طرف سے وفاقی حکومت ، پنجاب اور خیبر پی کے کے بڑے شہروں کے ماسٹر پلان کی از سر نو ترتیب دینے کی ہدایات سے ان شہروں میں معا شی سرگرمیوں میں وسعت و تیزی کے ساتھ سا تھ صحت و صفا ئی، آمدرفت میں بہتری ، آلودگی کے خاتمہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں شہریوں کو خاطر خوا ہ جدید سہولیات مہیا ہوسکے گی -وزیر اعظم نے مذکورہ ہدایات حال ہی میں ایک اعلی سطحی اجلا س میں جاری کیں- انہوں نے بات تنظیم کے ایک اجلا س کے موقع پر بتائی جس میں رائو فہیم ممتاز، نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل شریک تھے - انہوں نے کہا کہ شہروں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ، کارو باری و معاشی و دیگر سرگر میوں کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سہولیات میںاضافہ کی ضروریات کے پیش نظر ماسٹر پلا نوں میں ردو بدل اور اصلاحات کی اشد ضرورت تھی -انہوں نے کہا کہ نئی آبادیوں میں سڑکوں و گلیوں نیز گزر گاہوں کی چوڑائی میں اضافہ -انڈر گرائونڈ سیوریج سسٹم کا انتظام ، تعلیمی و طبی اداروں کے قیام ، میونسپل اداروں کے دفاتر اور تفریح پارکوںکا مہیا ہونا جدید دور کی اشد ضرور یات ہیں-انہوں نے کہا کہ مذکورہ اقدامات یعنی مذکورہ پلان میں تبدیلیوں و اصلاحات سے شہریوں کو اچھا ماحول اور لازمی سہولیات و آسانیاںمیسر ہو سکیں گی -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں