راولپنڈی ،قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) تھانہ رتہ امرال پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(ای)کا اشتہاری مجرم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(ای)کے اشتہاری مجرم بلال خان کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی کی بنائ پر سعید خان نامی شخص کو قتل کیا تھا،اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،اشتہاری مجرم چند ماہ سے رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی راول نے ایس ایچ اورتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں