امت مسلمہ رسول خدا کی بتائی ہوئی راہ فراموش کرتی جارہی ہے،علامہ وقارنقوی

اولادِ رسول ؐ کی انمول قربانیوں سے اسلام کو حیات جاوداںعطا ہوگئی، ہفتہ عہدوپیمان کی مجالس سے علماء کاخطاب

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی ریجن میں بھی عالمی ہفتہ عہد و پیمان کے مجالس اورماتمی جلوسوں کاسلسلہ جاری آج بھی رہا ۔ ٹی این ایف جے کے اعلامیہ کیمطابق ایام عزا کے الوداعی ہفتے میں شہاد ت حضرت امام حسن عسکری ؑ کی مناسبت سے مجالس عزا کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 8ربیع الاوّل کو شبیہ تابوت اور چپ تعزیوں کے مرکزی جلوس برآمد ہوںگے۔

راولپنڈی اور گرد و نواح میں آج بھی مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا انعقاد کیا گیا۔ہئیت طلبائے اسلامیہ کے زیراہتمام علی ہال میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدوقارحسین نقوی نے اس امرپر افسوس کا اظہار کیا کہ امت مسلمہ رسول خدا کی بتائی ہوئی راہ فراموش کرتی چلی جارہی ہے جس کے سبب مسلمان تمام تر وسائل کے باوجود استعماری قوتوں کے تلے کچلے چلے جارہے ہیں ،مسلمان ممالک میں مغربیت فروغ پارہی ہے اور اسلامی شعائر کو مٹا یا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہی اسباب کی وجہ سے امت مسلمہ مسائل و مصائب کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے ضابطہ عزاداری کے مطابق آٹھ ربیع الاول تک غم حسین ؑ کو ترجیح دیتے ہوئے عزاداری کے پروگرام جاری رہیں گے ۔ قصرشبیرڈھوک سیداں میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانازاہدمجلسی نے کہاکہ اولادِ رسول ؐ کی انمول قربانیوں سے اسلام کو حیات جاوداںعطا ہوگئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ غم حسین ؑ ہر باضمیر انسان کی مشترکہ میراث ہے کیونکہ امام عالی مقام ؑ شہید انسانیت ہیں جنہوں نے اپنا سر سجدے میں کٹا کر نہ صرف توحید و رسالت و امامت کی لاج رکھی بلکہ سسکتی ہوئی انسانیت کو اپنا خون دیکر بچا لیا۔ مسجدفاطمیہ چٹیاں ہیٹاں میں ڈاکٹرسرفرازبرلاس نے مجلس سے خطاب کیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں