راولپنڈی ،حکومتی وسائل نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے کے وسائل سے عوامی مسائل کو حل کررہے ہیں ، اقبال خان

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان نے کہاہے کہ حکومتی وسائل نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے کے وسائل سے عوامی مسائل کو حل کررہے ہیں آلودہ پانی ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے پاکستان کے ہسپتالوں میں 40فیصد اموات کی وجہ آلودہ پانی ہے،الخدمت فائونڈیشن نے گورنمنٹ ہائی سکول چک بیلی میں 10لاکھ روپے مالیت سے دوفلٹریشن نصب کئے ہیں جبکہ بورنگ کاآغازبھی ہوچکا ہے اس سہولت سے طلبہ سمیت ہزاروں افرادمستفیدہوں گے ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی،چوہدری عطاء ربانی، ہیڈماسٹرجاویداقبال اعوان ،ضلعی صدرالخدمت فائونڈیشن عبدالعزیزاعوان ،امیرزون خالدمحمودمرزا سمیت دیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،زونل سیکرٹری اسرارالحق،مقامی رہنما شکیل ملک سمیت علاقے کے عمائدین اوراساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

اقبال خان نے کہاکہ ڈائیر یااورگیسٹروکے سالانہ 10کروڑسے زائدسالانہ کیسزہوتے ہیں جن میں بڑی تعدادبچوں کی ہے صاف پانی عوام کی بنیادی ضرورت ہے اس کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی۔سیدعارف شیرازی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے کوروناوائرس مہم کے دوران ضلعی سطح پر 20کروڑروپے مالیت سے زائدریلیف کاکام کیا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں