۵راولپنڈی، روڈ سیفٹی، کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کے خلاف موبائل ایجوکیشن یونٹ راولپنڈی کی آگاہی مہم جاری

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:15

#راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن ساجدکیانی کی خصوصی ہدایات پر روڈ سیفٹی، کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کے خلاف موبائل ایجوکیشن یونٹ راولپنڈی کی آگاہی مہم جاری ہے۔اس سلسلے میں انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ذیشان عباس اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف سکولز،کالجز، پٹرول پمپس، ٹول پلازوں اور دیگر پبلک مقامات پر عوام کو کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا اور آگا ہی پمفلٹس تقسیم کئے کئے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ گورنمنٹ کالج میں طلبا ء کو دوران لیکچر ذیشان عباس اے ایس آئی نے آگاہ کیا کہ آپ تب تک ڈرائیونگ نہیں کر سکتے جب تک آپ کی عمر 18 سال سے زائد نہ ہو جائے اور آپکا قومی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس نہ بنا ہو۔ نیز طلبا کو نوجوان نسل میں ون ویلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے جانی و مالی نقصان سے آگاہ کیا۔مزید پٹرولنگ پولیس کے بیٹ ایریا میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اور عوام کو آگاہ کیا گیا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کی صورت میں انکے والدین بھی برابر کے قصوروار ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں