ح*راول ڈویژن پولیس کا کریک ڈائون،03ملزمان گرفتار چرس اور شراب برآمد

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) راول ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈائون،03ملزمان گرفتار،02کلو سے زیادہ چرس اور 48بوتل شراب برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمران ملک کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سی02کلو100گرام چرس برآمد ہوئی ،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ز اکرم مسیح اور روہد مسیح کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 48بوتل شراب برآمد ہوئی،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے ،منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈائون جاری رکھا جائی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں