راولپنڈی، راولپنڈی پولیس کی جانب سے ربیع الاوّل کے جلوسوں کے حوالے سے میٹنگز کاسلسلہ جاری

ایس ڈی پی اوگوجرخان حناء نیک بخت اورایس ایچ اوصادق آباد طاہر ریحان اپنے اپنے علاقوں کے ممبران امن کمیٹی اورمنتظمین جلوس سے میٹنگ کا انعقاد

منگل 27 اکتوبر 2020 21:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے ربیع الاوّل کے جلوسوں کے حوالے سے میٹنگز کاسلسلہ جاری ہے، ایس ڈی پی اوگوجرخان حناء نیک بخت اورایس ایچ اوصادق آباد طاہر ریحان اپنے علاقے میں منعقد ہونے والے ربیع الاوّ ل کے جلوسوںکے سلسلہ میں ممبران امن کمیٹی اورمنتظمین جلوس سے میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں ممبران امن کمیٹی،جلوسوں کے منتظمین اورمیلا دکمیٹیوں کے صدور نے شرکت کی،شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی اوگوجرخان اورایس ایچ اوصادق آبا دنے کہاکہ جلوسوں پرقیام امن کے لیے امن کمیٹی اورمنتظمین کا تعاون ناگزیز ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے جلوسوں /پروگراموںکو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی،جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے انٹری پوائنٹس پر باقاعدہ چیکنگ کی جائے گی،مذہبی ہم آہنگی اوراتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے پیش نظر ہمیں آپس میں اتفاق اوراتحاد کو فروغ دینا ہے تاکہ شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں،پولیس افسران نے کہاکہ ربیع الاوّل کے جلوسوں پر ٹریفک پولیس کے تعاون سے ٹریفک کی روانی کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں گے،ممبران امن کمیٹی اورمنتظمین جلوس نے پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی امن وامان قائم رکھنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا،اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی،امن وامان کے قیام اور امت مسلمہ کے اتحاد و حدت کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں