راولپنڈی،تھانہ وارث خان پولیس کی اہم کارروائی، زیر تعلیم 15 سالہ لڑکے پر تشدد کرنے والے معلم سمیت تین ملزمان گرفتار

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) تھانہ وارث خان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے زیر تعلیم 15 سالہ لڑکے پر تشدد کرنے والے معلم سمیت تین ملزمان گرفتارکرلئے،ملزمان کے خلاف متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اور خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، تھانہ وارث خان پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ اُس کا بیٹا مدرسہ میں ناظرہ کی تعلیم حاصل کرتا ہے، جہاں اسے موبائل رکھنے پر قاری مشتاق نے مدرسے کے تین طالب علموں عرفان، تیمور اور صدیق اللہ کی مدد سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا،ایس پی راول نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا، جس پر وارث خان پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا، ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 15سالہ لڑکے پر تشدد کرنے والے معلم قاری مشتاق، طالب علم تیمور اور صدیق اللہ کو چند گھنٹوں کے میںگرفتار کر لیاجبکہ ملزم عرفان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ایس ایچ او نے بتایاکہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے،ایس پی راول نے ایس ایچ او وارث خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور عورتوں پر تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، تشدد کرنے والوں کو قانون کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں