راولپنڈی، شہر کے تما م پارکس، بس سٹینڈزاور میٹرو اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی اور موٹر سائیکل سروس کمپنی کے مابین با ئیکیا شہر کی خوبصورتی کے لیے معاہدے کی تقریب لیاقت باغ پی ایچ اے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جن کے ہمراہ بائیکیا کے اعلیٰ عہدیداران اور پی ایچ اے راولپنڈی کے افسران بھی موجود تھے معاہدے کے تحت بائیکیا اگلی3ماہ میں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے پی ایچ اے راولپنڈی کے ساتھ مل کر کام کرے گی اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تما م پارکس، بس سٹینڈزاور میٹرو اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی سرکاری عمارات کی دیواروں پر قومی ہیروز کی تصویریں بھی اویزا ں کی جائیں گی جس کا مقصد نوجوان نسل کو ہمارے ہیروز کی قربانیوں کے اگاہی فراہم کی جاسکے اور ان کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے انہوںنے کہا وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پنجاب کو سرسبز و صاف بنائیں گے اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں