kراولپنڈی،گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے سیکورٹی انتظامات

؁ ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ، ڈیوٹی پر تعینات افسران کو ہدایات جاری

اتوار 17 جنوری 2021 18:55

7راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) پولیس کی جانب مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری، گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے سیکورٹی انتظامات، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ، ڈیوٹی پر تعینات افسران کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مسیحی برادری کی جانب سے عبادتوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی پولیس کی طرف سے مسیحی برادری اور ان کی عبادت گاہوں کو سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے،راولپنڈی پولیس کی طرف سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے سیکورٹی انتظامات کیے گئے،گرجاگھروں کی سیکورٹی دوحصارپر مشتمل تھی،چرچز کی انتظامیہ کے تعاون سے گرجا گھر میں عبادت کیلئے آنے والے افرادکو مکمل باڈی سرچنگ اور چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی اور روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات پولیس افسران کوالرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے اوراردگر د ماحول پر نظر رکھنے کے متعلق خصوصی ہدایات جاری کیں، راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں