کورونا میں صفائی ستھرائی کی اہمیت بڑھ گئی ہے، اویس منظور تارڑ

منگل 19 جنوری 2021 23:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ کورونا میں صفائی ستھرائی کی اہمیت بڑھ گئی ہے،باربار ہاتھ دھونا ہمیں اس وبا سے محفوظ رکھتا ہے،دین اسلام نے صفائی کو نصف ایما ن قرار دیا ہے،اسی پر عمل کرتے ہوئے ہمیں اپنے گھروں ،گلی،محلے اور شہروں کو صاف ستھرا رکھنا ہے،ساتھ ساتھ شجرکاری کو عام کر نا ہے،تاکہ کلین اینڈ گرین ماحول کا ہدف حاصل کیا جا سکے،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ کی ہدایت پر کمیونیکیشن ٹیموں نے شہر میں خصوصی صفائی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے،گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کمیونیکیشن ٹیموں نے لیاقت باغ کے باہر صفائی آگاہی کیمپ لگایا،کورونا ایس اوپیز کو مد نظر رکھتے ہوئے آگاہی کیمپ میں شہریوں کے درمیان مناسب سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے چونے سے نشانات لگائے گئے،ماسک ،گلوز اور سینیٹائزر کا استعمال بھی یقینی بنایا گیا ،کمونیکیشن ٹیموں نے لیاقت باغ میں کوڑا کر کٹ جمع کر کے ویسٹ بن میں ڈال کر شہریوں کو کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکنے اور کوڑا دانوں تک پہنچانے کا پیغام دیا،کیمپ میں صفائی اور انسداد کورونا کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے،کمیونیکیشن ٹیموں نے اس موقع پر کیمپ کا دورہ کرنیوالے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا میں صفائی ستھرائی کی اہمیت بڑھ گئی ہے،باربار ہاتھ دھونا ہمیں اس وبا سے محفوظ رکھتا ہے،دین اسلام نے صفائی کو نصف ایما ن قرار دیا ہے،اسی پر عمل کرتے ہوئے ہمیں اپنے گھروں ،گلی،محلے اور شہروں کو صاف ستھرا رکھنا ہے،ساتھ ساتھ شجرکاری کو عام کر نا ہے،تاکہ کلین اینڈ گرین ماحول کا ہدف حاصل کیا جا سکے، کورونا سے بچائو کیلئے اپنے ہاتھوں کو وقفے وقفے سی20سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں،بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں،باہرنکلنے پر آپسمیں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں،ہجوم والی جگہوں پر جانے پرہیز کریں،ماسک کا استعمال کریں،سموگ کی روک تھام کیلئے کچرا،کوڑا کرکٹ کو مت جلائیں ،اسے کوڑا دان میں ڈالیں،مٹی والی جگہوںپر پانی کا چھڑکائو کریں،کھڑکیاں ،دروازے بند رکھیں،دھویں کے خاتمے کیلئے گاڑیوں کی مرمت کرائیں،اپنے گھروں کی صفائی کیساتھ گلی،محلے،بازار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں صفائی برقرا ر رکھیں،گھر میں،گھر سے باہر پودے لگائے جائیں،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں، اپنے گھروں کی صفائی کیساتھ گلی،محلے،بازار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں صفائی برقرا ر رکھیں،اس موقع پر علاقے میں بھرپور صفائی مہم بھی چلائی گئی ،مکینیکل واشنگ اور سوئیپنگ کی گئی،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز اور کمیونیکیشن ٹیموں نے لیاقت باغ میں ویسٹ پکنگ سرگرمی کے زریعے شہریوں کو کوڑا کرکٹ ویسٹ بن میں ڈالنے کا پیغام دیا اور کہا کہ کوڑا کر کٹ کھلے عام نہ پھینیکیں،ویسٹ بیگز میں ڈال کر گھر کے باہر رکھ دیں یا کوڑا دانوں تک پہنچائیں اور صفائی ستھرائی کی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں میں معاون بنیں تاکہ ہم راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین بیماریوں سے پاک شہر بنانے کا ہدف حاصل کرسکیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں