آرپی اوراولپنڈی عمران احمر کا پولیس لائن ہیڈکوارٹرز کا دورہ

پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں رینج ریزور ز کی رہائشی پہلے سے موجود بیرکس ،ماڈل بیرک کا معائنہ کیا

بدھ 27 جنوری 2021 23:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) آرپی اوراولپنڈی عمران احمر نے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ،ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود ،ایس پی ہیڈکوارٹرز کامران حمید اورسینئر پولیس افسران نے آرپی اوکا استقبال کیا،آرپی اوعمران احمر نے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں رینج ریزور ز کی رہائشی بیرکس ا ورپہلے سے موجودماڈل بیرک کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود ،ایس پی ہیڈکوارٹرز کامران حمید اورسینئر پولیس افسران نے آرپی اوکا استقبال کیا،آرپی اوعمران احمر نے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں رینج ریزور ز کی رہائشی پہلے سے موجود بیرکس ا ورماڈل بیرک کا معائنہ کیا،اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ،ایس پی ہیڈکوارٹرز نے آرپی اوکو ماڈل بیرک میں فراہم کردہ سہولیات پر بریفنگ دی جسے آرپی اونے سراہا ،آرپی اوعمران احمر نے رینج ریزورز کی رہائشی بیرکس کی مرمت اورتزئین و آرائش کی ہدایت دیتے ہوئے انہیں بھی ماڈل بیرک کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایات دی تاکہ فورس کی ویلفیئر کو یقینی بنایا جاسکے اورانہیںرہائش کی بہترین سہولیات بہم پہنچائی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں