راولپنڈی،معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو04سال 06ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی

ہفتہ 27 فروری 2021 21:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو04سال 06ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، راولپنڈی پولیس منشیات سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اور مقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے، جس کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم غلام شبیر کو جرم ثابت ہونے پر04سال 06ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی،مجرم غلام شبیر کو1100گرام چرس برآمد ہونے پرجون2020 میں تھانہ نصیرا ٓباد پولیس نے گرفتار کیا تھا،مجر م کو جرم ثابت ہونے پرسزا معزز عدالت کے جج چوہدری باسط علیم ASJنے سنائی، راولپنڈی پولیس منشیات سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اور مقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے، جس کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں