راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی،05ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

ہفتہ 27 فروری 2021 21:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی05ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نیو ٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان ناصر اور راشد کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد متین کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسد کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے 10روند پسٹل 30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں