mتھانہ کوٹلی ستیاں پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

اتوار 11 اپریل 2021 20:10

خ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 01کلوسے زیادہ چرس برآمد، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش امریز اختر عرف میجو کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو350گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ ا وکوٹلی ستیاں اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتا رملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں