راولپنڈی،صدر واہ پولیس کی اہم کارروائی، خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

بدھ 16 جون 2021 23:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) صدر واہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتارکرلیا، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس بچوں اور خواتین پر تشدد، اغواء اور ان کا جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے، تھانہ صدر واہ پولیس کو 38سالہ خاتون نے درخواست دی کہ صغیر اور عثمان کرائے کا مکان دکھانے کے بہانے ایک خالی گھر میں لے گیا جہاں صغیر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر تھانہ صدر واہ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او صدر واہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم صغیر اور اس کے ساتھی عثما ن کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ایس پی پوٹھوہارنے بروقت کاروائی پر ایس ایچ او صدر واہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد، اغواء اور جنسی استحصال جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں