کسی ڈرگ انسپکٹر کے علاقے سے غیر معیا ری و غیر قا نو تیا ر کی جا نیوالی ادویات کی رپورٹ ملی تو متعلقہ افسر کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ،محمد حنیف پتا فی

ڈرگ کنٹرول افسران عوام کو غیر معیا ری ادویات سے بچا کر ان کی صحت کی حفا ظت یقینی بنا نے کے لئے تمام افسران اپنی کار کردگی کو بہتر سے بہترین بنائیں،مشیر وزیراعلی پنجاب

جمعرات 17 جون 2021 17:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) و زیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت و چیئرمین صوبائی ڈرگ مانیٹرنگ ٹیم محمد حنیف خان پتا فی نے راولپنڈی ضلع کے ڈرگ کنٹرول افسران کو ہدا یت کی کہ عوام کو غیر معیا ری ادویات سے بچا کر ان کی صحت کی حفا ظت یقینی بنا نے کے لئے تمام افسران اپنی کار کردگی کو بہتر سے بہترین بنائیں۔انہوں نے تنبیہ کی کہ اگر تھرڈپا رٹی و یلیڈ یشن کے دوران کسی ڈرگ انسپکٹر کے علاقے سے غیر معیا ری و غیر قا نو نی طور پر تیا ر کی جا نے وای ادویات کی رپورٹ ملی تو اس متعلقہ افسر کے خلاف سخت قا نو نی کا روائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسکے علاوہ ڈرگ انسپکٹرز اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ ہر آئو لٹ کو سال میں کم از کم تین بار ضرور و زٹ کیا جاے نیز یہ کہ لئے جا نے والے سیملپز میں سی50% انٹر نیشنل کمپنیوں کے سیمپلز ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری مہم اسی صورت میں مو ثر ثا بت ہو سکتی ہے جب بڑے ما فیاز پر بھی ہا تھ ڈا لا جائے اور ایسی سر گر میوں میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیا ز کا ر وائی عمل میں لائی جائے ۔

محمد حنیف پتا فی نے کہا کہ معمولی نفع کی خا طرلو گوں کی قیمتی ز ند گیوں سے کھیلنے والے لوگ جو اس گھنا ئو نے کاروبا ر میں ملو ث ہیں وہ کسی قسم کی ہمدر دی کے مستحق نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈ رگ کنٹرول کے حوا لے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میںایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کواٹر) عبد اللہ محمود، چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ ڈا کٹر فائزہ کنول،ظفر خان سیکر ٹری ڈرگ کو الٹی کنٹرول،ڈسٹر کٹ فو کل پر سن وبا ئی امراض ڈا کٹر سجاد، نو یداحمد ڈرگ کنٹرول انسپکٹر راولپنڈی و دیگر تمام تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرزنے شرکت کی۔

چیئر مین ڈرگ ما نیٹر نگ ٹیم نے مز ید کہا کہ تمام انسپکٹرز اس بات کی یقین دہا نی کر لیں کہ ان کا علاقہ غیر معیاری، سمگل شدہ اور ملاوٹ شدہ ادویات سے پاک ہو اور اس بات کی تصدیق سپیشل برا نچ یا کسی اور ایجنسی سے کروائی جائے گی چنا نچہ اب محض کا غذوں میں اپنی کا ر کردگی دکھا نے کے بجائے عمل کام کیا جائے۔اس مو قع پر راولپنڈی ڈویژن میں ہو نے والی ڈ ٖرگ کنٹرول سر گر میوں کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہیہاں اس وقت کل21 ڈرگ انسپکٹرز کام کر ہے ہیںجو با قا عدہ فیلڈ و ز ٹس کے دوران عوام کو فراہم کی جا نے والی ادویات کے معیاری اور صحت بخش ہو نے کی یقین دہا نی کے لئے کو شاں ہیں۔

یکم جنوری2021 تا 15جون 2021 کے دوران کئے جا نے والی 3842انسپکشنز کی گئیں، 1112 سیمپلز میں سے 23 غیر معیاری،01 ملاوٹ شدہ رپورٹ ہوئے۔مختلف خلاف ورزیوں میں ملوث88 جگہوں کو سیل ، 07 ایف آ ئی آر اور440000 روپے کا جر ما نہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں