تھانہ گوجر خان پولیس کی کارروائی ،ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر تشہیر کرنیوالا ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

جمعرات 17 جون 2021 17:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) تھانہ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ڈی پی او گوجر خان سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ ا وگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے والے ملزم ناصر علی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے رائفل 44 بورمعہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی صدر نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ڈی پی او گوجر خان ، ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اورسوشل میڈیا پر اس کی تشہیر مجرمانہ فعل ہے، قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں