تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کارروائی ،موبائل شاپ میں چوری کی واردات6روزمیںٹریس کر کے 2ملزمان گرفتار کرلئے

پیر 26 جولائی 2021 23:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے موبائل شاپ میں چوری کی واردات6روزمیںٹریس کر کے 2ملزمان گرفتار کر کے چوری شدہ رقم 2لاکھ 67ہزار روپے برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس کومنصور صادق نے درخواست کہ نامعلوم ملزمان نے اس کی دوکان سے 04لاکھ 50ہزار روپے چوری کرلیے ،جس پر واہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ڈی پی اوٹیکسلا کی زیرنگرانی ایس ایچ اوواہ کینٹ ،سب انسپکٹر محمد ادریس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جد ید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئی06روز قبل موبائل شاپ میں چوری کی واردات کرنیوالی02ملزمان افراسیاب اورظہیر احمد کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ رقم 02لاکھ 67ہزار روپے برآمد کرلیے ،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے گا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ڈی پی اوٹیکسلا ،ایس ایچ اوواہ کینٹ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاشہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنیوالے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں