راولپنڈی ،پولیس کے سب انسپکٹر ناصر خان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

پیر 26 جولائی 2021 23:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر ناصر خان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے،متوفی ایس آئی سال1987میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے اورمحنت و قابلیت کی بناء پر ایس آئی کے عہدے پر ترقی پائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر ناصرخان حرکت قلب بند ہونے پر وفات پا گئے، سب انسپکٹر سال1987 میں بطور کانسٹیبل پولیس میں بھرتی ہوئے اور محنت و قابلیت کی بناء پر ایس آئی کے عہدے تک ترقی پائی، آپ کی نماز جنازہ آبائی علاقے سرگودھا میں ادا کردی گئی،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ وفات پانے والے سب انسپکٹر کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ایس آئی ناصر خان محنتی اوردیانتدار پولیس آفیسر تھے، محکمہ پو لیس کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں