سٹاف کی کمی، پنجاب میں ڈیلٹا وائرس نمونوں کے ٹیسٹ تاخیر کا شکار ہوگئے

بدھ 28 جولائی 2021 22:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) لاہور سمیت پنجاب میں ڈیلٹا وائرس کے نمونوں کے ٹیسٹ تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سٹاف کی کمی بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے پاس ٹیسٹ کی مشین موجود ہے لیکن سٹاف موجود نہ ہونے کے باعث لاہور سمیت پنجاب میں ڈیلٹا وائرس کے نمونوں کے ٹیسٹ تاخیر کا شکار ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ مشین پر چیک کرنیوالی خاتون بائیولوجیکل ایکسپرٹ آسٹریلیا چلی گئیں ہیں ، انہیں بیرون ملک جانے کیلئے محکمہ صحت پنجاب نے این او سی بھی جاری کیا۔ذرائع کے مطابق ایکسپرٹ کے جانے سے ڈیلٹا وائرس نمونوں کے ٹیسٹ بند ہوگئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں پنجاب کے نمونوں میں 60 فیصد ڈیلٹا وائرس پایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈیلٹا وائرس کے مریضوں کا ڈیٹا نہیں بنایا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں